کوئٹہ میں 2 کمسن بچیوں کی بوری بند لاشیں برآمد

Published On 31 July,2025 05:27 am

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں 2 کمسن بچیوں کی بوری بند لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

واقعہ سریاب میں قمبرانی روڈ کے قریب کلی بنگلزئی میں پیش آیا، بچیوں کو جنہیں سفاکی سے سانس بند کرکے قتل کیا گیا، پولیس کے مطابق مقتول بچیوں کی شناخت 3 سالہ بی بی میرب اور 7 سالہ بی بی یسرا کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ لاشوں کو فوری طور پر قبضے میں لے کر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچیوں کی موت دم گُھٹنے سے ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی، پولیس حکام کے مطابق بچیوں کے والدین کے درمیان ڈیڑھ سال قبل علیحدگی ہوچکی تھی، جسے ممکنہ محرک کے طور پر بھی زیر تفتیش لایا جا رہا ہے، پولیس نے والدین سمیت قریبی رشتہ داروں سے پوچھ گچھ شروع کر دی۔