صادق آباد: (دنیا نیوز) صادق آباد میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کردیا گیا۔
پولیس حکام نے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت حنیف اور پرویز کے نام سے ہوئی، ملزمان نے پرانی دشمنی پر اندھا دھند فائرنگ کی، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دی گئیں، فرار ملزموں کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے جارہے ہیں۔۔