سکھر: (دنیا نیوز) دو مسلح گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے راہ گیر شخص سمیت 3 افراد قتل ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ روہڑی کے قریب گوٹھ دین پور میں پیش آیا جہاں دو گروپوں میں خونی تصادم ہوگیا، تصادم کے دوران فائرنگ سےایک راہ گیر سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئی، جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزمان کیخلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔