حانیوال: 5 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

Published On 19 September,2025 04:22 am

خانیوال: (دنیا نیوز) خانیوال کے تھانہ چھب کلاں کے علاقے میں پانچ سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو مبینہ طور پر مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزم کے 2 ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی، پولیس نے جوابی فائرنگ کی تو ملزم ارسلان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے چند روز قبل پانچ سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، جبکہ بچی کو تشویشناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال منتقل داخل کرا دیا گیا تھا۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمی ملزم کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میاں چنوں منتقل کردیا، پولیس نے ملزم کیخلاف مزید تحقیقات شروع کرتے ہوئے اس کے ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے بھی کارروائی شروع کردی۔