بہاولنگر: (دنیا نیوز) اے ایس آئی نے زمیندار کے گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق متاثرہ شخص پولیس افسر کے مکان میں کرایہ پر رہائش پذیر ہے، متاثرہ زمیندار اپنی فیملی کے ہمراہ آبائی گاوں گیا تو اہلکار نے واردات ڈال دی، چوری شدہ سامان میں قیمتی لائسنسی اسلحہ، 8 تولہ طلائی زیورات بھی شامل ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ اے ایس آئی نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ گھر میں واردات کی، واقعہ پر ڈی پی او کامران اصغر نے نوٹس لے لیا، اے ایس آئی اور اس کے دو بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ اے ایس آئی وارث علی تھانہ سٹی اے ڈویژن میں تعینات ہے، مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم فیملی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔