کوئٹہ: (دنیا نیوز) جناح روڈ پر پولیس اور منیشات فروشوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے میں میں 2 منیشات فروش ہلاک ہوگئے، ہلاک منیشات فروشوں کی شناخت جانان اور صالح کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک منیشات عادی مجرم تھے، پہلے بھی کئی بار جیل جاچکے تھے۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، ہلاک ہونے والے ملزموں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی۔