پولیس وردی میں ملبوس شہری کے اغوا میں ملوث کانسٹیبل فاروق سمیت 2 ملزم گرفتار

Published On 19 September,2025 09:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ہربنس پورہ میں پولیس وردی میں ملبوس شہری کو اغوا کرکے رقم لینے کے معاملے میں پیشرفت سامنے آ گئی۔

پولیس نے اغوا میں ملوث کانسٹیبل فاروق سمیت دو ملزمان کو حراست میں لے لیا، ملزم فاروق پولیس لائن لاہور میں تعینات ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم فاروق نے تفتیش میں بتایا کہ مدعی مقدمہ ندیم نے میرے پندرہ لاکھ روپے دینے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس یونیفارم میں ملبوس ملزمان نے شہری اغوا کرکے تاوان وصول کر لیا

فاروق نے اپنے دوست زین کے ذریعے پیسے مدعی کو ندیم دیئے تھے، تفتیش میں معلوم ہوا کہ مدعی ندیم بھی حوالہ ہنڈی کا کام کرتا ہے، مدعی پر بھی اغوا کا مقدمہ درج ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دو فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ملزمان نے ٹریکر اور موبائل لوکیشن سے ندیم کا پیچھا کیا، قائد اعظم انٹر چینج پر اسے اغوا کیا، گاڑی میں پڑے 9 لاکھ روپے بھی چھین لئے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق 6 لاکھ بعد میں دینے کا وعدہ کیا تھا، ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔