حیدرآباد:(دنیا نیوز) میٹنگ ریلوے سٹیشن پر مال بردار ٹرین کی بوگیوں کو حادثہ کے بعد ریلوے اپ ٹریک تا حال بحال نہ ہو سکا۔
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی ڈویژن محمود رحمان لاکھو بھی حادثے کے مقام پر موجود ہیں،13 بوگیوں میں سے 10 بوگیوں کو ٹریک سے دور کر دیا گیا۔
دوسری جانب ریلوے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اب بھی مزید 3 بوگیوں کی بحالی کا کام جاری ہے،اپ ٹریک کی بحالی میں مزید چار سے پانچ گھنٹے لگیں گے۔
دوسری جانب ڈاؤن ٹریک سے ٹرینوں کی آمدورفت بحال کی ہوئی ہیں جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں سے اپ ٹریک کی بحالی نہیں کی جا سکی ہیں۔