کراچی: (دنیا نیوز) وزیر ریلوے حنیف عباسی تین روزہ سرکاری دورے پر کراچی پہنچ گئے۔
ایئرپورٹ پر ترجمان حکومت پاکستان راجا انصاری، ڈی ایس ریلوے اور دیگرحکام نے وزیر ریلوے کا استقبال کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ لاہور کی طرح کراچی کینٹ سٹیشن کو بھی اپ گریڈ کریں گے۔
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ سندھ میں کراچی سمیت حیدرآباد، سکھر اور روہڑی ریلوے سٹیشنز پر کام ہو گا۔