بلوچستان سے آج اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس معطل

Published On 30 August,2025 09:14 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس آج معطل رہے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی جانے والی بولان میل منسوخ کر دی گئی ہے، ٹرین سروس ملک میں سیلابی صورتحال کے باعث معطل کی گئی ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اتوار سے ٹرین سروس دوبارہ بحال کردی جائے گی۔