لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں تاریخ کا بد ترین سیلاب، حکومت کے بروقت اقدامات سے سیکڑوں جانیں بچ گئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر تمام متعلقہ محکمے متحرک رہے، ساہیوال میں ریسکیو کیلئے ڈرون سرویلنس، مضافاتی علاقوں میں متاثرین کی تلاش کیلئے ڈرونز کا استعمال کیا گیا، سیلابی ریلے میں گھرے متعدد افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔
شیخوپورہ میں بروقت بند باندھنے سے جانیں و مال محفوظ رہا، حکومتی اقدامات سے درجنوں گاؤں، سیکڑوں مویشی اور زرعی زمینیں سیلابوں سے محفوظ رہیں، فلڈ ریلیف اور میڈیکل کیمپس میں متاثرین کی بھر پور داد رسی میں مصروف رہے۔