کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 2 روز کیلئے منسوخ

Published On 25 August,2025 08:44 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ سے پشاورجانے والی جعفر ایکسپریس کو دو روز کے لیے منسوخ کر دیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق جعفرایکسپریس آج اورکل پشاور نہیں جائے گی جبکہ آج پشاور سے کوئٹہ کیلئے بھی جعفر ایکسپریس کو منسوخ کیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کی منسوخی کی وجہ بارشوں سے پیدا صورتحال ہے۔

واضح رہے کہ جعفر ایکسپریس چاروں صوبوں کو آپس میں ملانے والے ٹرین ہے جسے بار بار دہشت گردی کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے، جعفر ایکسپریس کا سفرسب سے دلچسپ مگر پرخطر قرار دیا جاتا ہے۔

یہ ٹرین سرسبز میدانوں، دریاؤں، پہاڑوں، گھاٹیوں میں سے گزرتی مسافروں کو قدرتی نظارے فراہم کرتی منزلِ مقصود تک پہنچاتی ہے۔