رائیونڈ: (دنیا نیوز) لاہور سے ملتان جانے والی موسیٰ پاک ایکسپریس کو رائیونڈ ریلوے سٹیشن پر حادثہ پیش آگیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق موسیٰ پاک ایکسپریس کوحادثہ بریک فیل ہوجانے کے باعث پیش آیا، ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں 4 مسافرزخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
ریلوے ذرائع نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والے مسافروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی۔