کوئٹہ:(دنیا نیوز)سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس اور بولان میل سروس تین روز کیلئے معطل کر دی گئیں۔
ریلوے ترجمان کے مطابق جعفر ایکسپریس کی سروس 11، 13 اور 14 اگست کو معطل رہے گی، 11 اگست کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس نہیں چلے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کی سروس 13 اگست کو معطل رہے گی ،14 اگست کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس بھی نہیں چلے گی۔
علاوہ ازیں ریلوے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کی سروس بھی معطل کی گئی ہے ، آج کوئٹہ کے لیے چلنے والی بولان میل 16 اگست کو چلائی جائے گی۔