چلتی ٹرین سے خاتون کی بچے سمیت چھلانگ، وائرل ویڈیو پر ریلوے حکام کا موقف بھی آگیا

Published On 29 July,2025 11:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) چلتی ٹرین سے خاتون کی بچے سمیت چھلانگ لگانے کی ویڈیو وائرل، ریلوے حکام کراچی کا موقف بھی سامنے آگیا۔

ریلوے حکام کے مطابق وائرل ویڈیو میں ایک خاتون کو بچے سمیت چلتی ٹرین سے چھلانگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے، ابتدائی معلومات کےمطابق واقعہ کالا پل کراچی کے قریب پیش آیا۔

حکام کے مطابق کالا پل سے ٹرین انتہائی کم رفتار سے گزر رہی تھی، ویڈیو کے مشاہدے سے واضح ہوتا ہے کہ خاتون خود اترنے کی نیت سے کھڑی تھی۔

ریلوے حکام کے مطابق جیسے ہی ٹرین کی رفتار کم ہوئی، خاتون بچے کے ہمراہ چھلانگ لگا دی، واقعے میں خوش قسمتی سے خاتون اور بچہ دونوں محفوظ رہے، زمین پر گرنے کے بعد خود اٹھ کر آگے بڑھے۔

ریلوے حکام نے موقف اختیار کیا کہ واقعہ افسوسناک ہے اسے چلتی ٹرین سے اترنے کو حادثہ قرار دینا درست نہیں، ویڈیو کو بغیر سیاق و سباق کے پیش کر کے افواہیں پھیلانا عوامی انتشار کا باعث بن سکتا ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان ریلوے تمام مسافروں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ چلتی ٹرین سے اترنے کی کوشش نہ کریں، کیونکہ یہ عمل نہایت خطرناک اور جان لیوا ہو سکتا ہے۔