پنجاب میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک، 24 گھنٹوں میں 63 نئے کیسز کنفرم

Published On 07 November,2025 10:29 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 63 نئے کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں 12 نئے مریض رپورٹ ہوئے، راولپنڈی میں بھی 12 کیسز سامنے آئے جبکہ فیصل آباد میں 16 مریض رپورٹ کیے گئے۔

اس طرح پنجاب میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی مجموعی تعداد 3339 تک پہنچ گئی ہے جبکہ لاہور شہر میں یہ تعداد 612 ہو چکی ہے۔

محکمہ صحت نے کہا ہے کہ شہر میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور موسم کی تبدیلی کے باعث رواں سال ڈینگی کیسز میں مزید خطرناک اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ صحت کے حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ گھروں اور آس پاس کھڑے پانی کے خاتمے اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔