سعودیہ سے کراچی پہنچے والے مسافر میں منکی پاکس کی علامات پر فوری ہسپتال منتقل

Published On 05 November,2025 04:37 pm

کراچی:(دنیا نیوز) غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز میں آنے والے مسافر میں منکی پاکس وائرس کی علامات سامنے آئی ہیں۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق مسافر غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے سعودی عرب سے کراچی آیا تھا جہاں ایئر پورٹ پر مسافر کی منکی پاکس وائرس جانچنے کے لیے سکریننگ کی گئی۔

 ذرائع نے بتانا ہے کہ سکریننگ کے دوران مسافرکو بخار اور جسم پردانے تھا جب کہ مسافر نے 5 روز سے مسلسل بخار ہونےکی شکایت کی ہے۔

ایئر پورٹ ذرائع کا مزید کہنا  تھا کہ مسافرکو منکی پاکس وائرس علامات پر سندھ حکومت نے انفیکشن ڈیزیز ہسپتال نیپا منتقل کر دیا۔