کراچی :(دنیا نیوز) سندھ بھر میں ڈینگی کی وبا شدت اختیار کرگئی۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں 24گھنٹوں میں سندھ میں ڈینگی میں مبتلا 1186مریض رپورٹ ہوئے۔
اِسی طرح حیدرآباد ڈویژن ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں جہاں765 کیسز مثبت سامنے آئےجب کہ 24گھنٹوں میں کراچی ڈویژن میں 421 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ڈینگی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی، عوام پانی جمع نہ ہونے دیں، یہی مچھر کی افزائش کا ذریعہ ہے۔



