پشاور: (دنیا نیوز) مشیر خیبرپختونخوا حکومت مزمل اسلم کا صحت کارڈ فنڈز ریلیز کے جاری اعلامیہ بارے اہم بیان سامنے آگیا۔
مزمل اسلم کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صحت کارڈ پلس پر بریفنگ لی، سہیل آفریدی نے 3 ارب روپے صحت کارڈ کی مد میں فوری جاری کرنے کے احکامات جاری کیے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے احکامات پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے محکمہ خزانہ نے فنڈز ریلیز اعلامیہ جاری کر دیا، محکمہ صحت بانی پی ٹی آئی حکومت کے ویژن کی اولین ترجیح ہے۔
مزمل اسلم نے ک ہا کہ سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے حلف لیتے ہی عوام کی صحت کارڈ پلس سہولت بحال کی، پچھلے سال کے 36 ارب کے مقابلے میں اب تک 4 ماہ میں خزانہ 9.65 ارب جاری کر چکا ہے۔
مشیر خیبرپختونخوا حکومت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ویژن علاج سب کے لئے اور فری جاری رہے گا۔



