اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہر اقتدار کے باسیوں کے لیے صحت کارڈ کی سہولت نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
وزیر صحت نے صحت کارڈ سے متعلق تفصیلات تحریری طور پر قومی اسمبلی میں جمع کرا دیں۔
تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کی کل آبادی 9لاکھ 33ہزار افراد پر مشتمل ہے، اس وقت اسلام آباد کے کسی ایک شہری کو بھی یونیورسل ہیلتھ کوریج نہیں مل رہی، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 3 ہزار 246 خاندان بھی مفت علاج کی سہولت سے 9 ماہ سےمحروم کردیئے گئے ہیں۔
وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 2 لاکھ 78 ہزار 830 خاندان رہتے ہیں، سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو پریمیم کی کلیئرنس نہیں ملی، ایکنک کی منظوری نہ ہونے سے 16دسمبر 2023سے مفت صحت سہولت سکیم بند ہے۔