پشاور:(دنیا نیوز) خیبرپختونخوا حکومت کا صحت کارڈ میں مہنگےعلاج بھی شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
مشیرصحت احتشام علی کے مطابق صحت کارڈ میں کڈنی، لیورٹرانسپلانٹ سمیت بون میرو آپریشنز بھی شامل ہے، وزیراعلیٰ کی خصوصی دلچسپی سے صوبے کی عوام کے لئے ایک اور تحفہ ہے۔
صحت کارڈ میں اب کڈنی لیورٹرانسپلانٹ سمیت بون میروجیسے آپریشنز بھی کروائے جائیں گے، صحت سہولیات کا مزید اضافہ کردیا گیا ہے، اب خیبرپختونخوا کی عوام کوعلاج کے لئے دیگرصوبوں نہیں جانا پڑے گا۔
دوسری جانب مشیر صحت ذکر اللہ کا کہنا تھا کہ کابینہ نےصحت کارڈ میں کڈنی لیورٹرانسپلانٹ سمیت دیگرآپریشنزکوشامل کرنےکی منظوری دے دی، جتنا ممکن ہو گا اس سے زیادہ سہولیات عوام کو فراہم کریں گے۔