محکمہ صحت کیلئے لمحہ فکریہ، لاہور میں منکی پاکس کا تیسرا کیس سامنے آگیا

Published On 31 October,2025 05:16 pm

لاہور: (دنیا نیوز) منکی پاکس کا تیسرا کیس سامنے آگیا، میو ہسپتال میں داخل 20 سالہ ذوالفقار کا منکی پاکس پازیٹو آگیا۔

پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کی لیبارٹری کی جانب سے منکی پاکس کے مریض کی پازیٹو رپورٹ جاری کر دی گئی، ذرائع کے مطابق ذوالفقار کو بھکر جیل سے میو ہسپتال لاہور لایا گیا۔

دوسری جانب منکی پاکس کے پہلے مرنے والے مریض کے رشتہ داروں کو قرنطینہ کر دیا گیا، ذوالفقار ولد مصری خان کو چار روز قبل میو ہسپتال لایا گیا تھا۔

لاہور سمیت پنجاب میں منکی پاکس پھیلنے خدشات مزید بڑھنے لگے، رواں سال اب تک منکی پاکس کے تین مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔