بارڈر ہیلتھ سروسزکی غفلت کے باعث منکی پاکس کا مریض اسلام آباد سے پشاور پہنچ گیا

Published On 12 September,2024 12:20 pm

پشاور: (ویب ڈیسک ) بارڈر ہیلتھ سروسز کی غفلت کے باعث منکی پاکس کا کیس اسلام آباد سے پشاور پہنچ گیا۔

حکام کے مطابق خلیجی ملک سے آنے والا منکی پاکس سے متاثر شخص 7 ستمبر کو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا تھا ، بارڈر ہیلتھ سروسز کی غفلت سے مریض ائیرپورٹ سے نکلا اور پشاور پہنچ گیا، متاثرہ شخص نے ہوٹل میں قیام کیا اور پشاور میں ایک سکن اسپیشلسٹ سے رابطہ کیا۔

حکام نے مزید بتایا کہ متاثرہ شخص کا خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں ٹیسٹ ہوا اور منکی پاکس پازیٹو آیا جس پر ماہرین اور حکام نے بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

واضح رہے ملک میں منکی پاکس وائرس کا یہ پانچواں کیس ہے اور زیادہ تر کیسز خلیجی ریاستوں سے آنے والے مسافروں میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے