لاہور: (دنیا نیوز) سال 2025ء میں منکی پاکس کا پہلا مریض رپورٹ، لاہور جنرل ہسپتال میں رحمت علی نامی شخص کا منکی پاکس نمونہ مثبت آگیا۔
محکمہ صحت کی جانب سے لاہور جنرل ہسپتال میں منکی پاکس کا آئسولیشن وارڈ قائم کر دیا گیا، اب تک لاہور جنرل ہسپتال میں منکی پاکس کے 17مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے تھے۔
ایم ایس جنرل ہسپتال پروفیسر فریاد حسین نے بتایا کہ جنرل ہسپتال میں مریض کو فری ادویات سمیت تمام سہولیات میسر ہیں۔
پروفیسر فریاد حسین نے کہا کہ تیز بخار اور جسم پر دانوں ے باعث رحمت علی کو جنرل ہسپتال لایا گیا۔
ایم ایس جنرل ہسپتال کا کہنا تھا کہ رحمت علی مریض کا پہلے لیور ٹرانسپلانٹ بھی ہوچکا ہے، رحمت علی کی حادثہ میں پہلے بازو بھی کٹ چکی ہے۔