پشاور: (دنیانیوز) خیبر پختونخوا میں منکی پاکس کیسز میں اضافہ ہونے لگا ، صوبے میں منکی پاکس کا تیسرا تصدیق شدہ کیس سامنے آگیا ۔
ڈائریکٹرپبلک ہیلتھ ڈاکٹرارشاد روغانی کے مطابق بیرون ملک سے آئے 51 سالہ مریض میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، علامات ظاہر ہونے پرمریض کو پولیس سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹرارشاد روغانی کاکہنا ہے کہ مریض کی حالت بہتر ہے اور پولیس سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہے، منکی پاکس سے متاثرہ مریض کا تعلق اورکزئی سے ہے۔
ڈائریکٹرپبلک ہیلتھ کے مطابق رواں سال صوبہ میں ایم پاکس کا یہ تیسرا کیس کنفرم کیس ہے، ایم پاکس کے لیے سرویلنس اور رسپانس کا مربوط نظام تشکیل دیا گیا ہے ۔