عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا، فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے نیچے آگئی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا، فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے نیچے آگئی

امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 5 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے اور یہ تقریباً 95 ڈالر فی بیرل کے قریب فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں ساڑھے 3 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد برینٹ 99 سے 100 ڈالر فی بیرل کے درمیان ٹریڈ کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی پیش رفت کی امیدوں کے باعث ہوئی ہے۔