دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ امریکی حملے کی صورت میں ایران ہر طرح کے جواب کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
جنرل حسین محبی نے امریکا کو خبردار کیا کہ ایران میں کسی بھی مقام، بشمول پِک ایکس ماؤنٹین، پر حملے سے گریز کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی فوج امریکی حملے کی صورت میں مزاحمت کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
پاسداران انقلاب کے ترجمان نے امریکا پر زور دیا کہ ماضی میں کی گئی ان کوششوں کو دوبارہ نہ دہرائے جن میں وہ ناکام ہوچکا ہے۔