ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی

ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی

جاپانی خبررساں ادارے نے ایک ایرانی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اگر امریکا کی جانب سے فوجی دباؤ میں کمی لائی جائے تو آبنائے ہرمز کو سات روز کے اندر دوبارہ کھولا جاسکتا ہے۔

جاپانی خبر ایجنسی کے مطابق ایک اعلیٰ ایرانی حکومتی عہدیدار نے آبنائے ہرمز کھولنے کی تجویز پیش کی ہے، جو ثالث ممالک کے ذریعے باضابطہ طور پر واشنگٹن تک پہنچائی گئی ہے۔

ایرانی پیشکش میں مستقل جنگ بندی کے لیے مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی تجویز کی منظوری ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اور سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے دی ہے۔

جاپانی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایرانی پیشکش کو تہران کی اعلیٰ ترین سطح کی پالیسی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔