کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ میں ایک روز میں ڈینگی کے 78 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کے بعد زیر علاج مریضوں کی تعداد 160 تک جا پہنچی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبہ بھر میں ڈینگی سے تاحال کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، کراچی میں ڈینگی کے 11 نئے مریض داخل ہوئے ہیں جس کے بعد شہر قائد میں ڈینگی کے زیرِ علاج مریضوں کی مجموعی تعداد 40 ہو گئی ہے۔
حیدرآباد میں ڈینگی کے 73 مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ 45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، صوبے کے دیگر علاقوں میں ڈینگی کے 47 مریض زیرِ علاج ہیں، ڈینگی کے علاج کیلئے سندھ بھر میں 843 بیڈز مختص کیے گئے ہیں، صوبے میں ڈینگی کے 5271 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1397 ٹیسٹ مثبت رپورٹ ہوئے۔



