پی سی بی نے وہاب ریاض کو ویمنز کرکٹ ٹیم کا کنسلٹنٹ بنانے کی تردید کردی

پی سی بی نے وہاب ریاض کو ویمنز کرکٹ ٹیم کا کنسلٹنٹ بنانے کی تردید کردی

ترجمان پی سی بی کی جاری کردہ وضاحت کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ منسلک ہیں۔ اس وقت وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مختلف ٹیموں کے ساتھ کام کر رہے ہیں، اس کے علاوہ انہیں اور فی الحال کوئی نئی ذمہ داری نہیں سونپی گئی۔

واضح رہے وہاب ریاض کو وقتی طور پر ویمنز ٹیم کی ذمہ داریاں سونپے جانے کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

خیال رہےکہ محمد وسیم کے عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد ویمنز ہیڈ کوچ کا عہدہ خالی ہے۔