مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: کینیڈا کا 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026:  کینیڈا کا 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

یہ میگا ایونٹ 7 فروری سے 8 مارچ 2026 تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، جہاں کینیڈین ٹیم مسلسل دوسری بار ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی، اس سے قبل کینیڈا نے 2024 میں پہلی مرتبہ اس عالمی مقابلے میں جگہ بنائی تھی۔

کینیڈا کو ورلڈ کپ کے گروپ ڈی میں شامل کیا گیا ہے اور ٹیم اپنا پہلا میچ 9 فروری 2026 کو احمد آباد میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔

سکواڈ کی قیادت دلپریت باجوہ کو سونپی گئی ہے جب کہ ٹیم میں اجے ویر ہنڈال، انش پٹیل، دلون ہیلیگر، ہرش ٹھاکر، جسکرن دیپ بٹار، کلیم ثناء، کنور پال تتھگر، نونیٹ دھالیوال، نکولس کرٹن، رویندر پال سنگھ، سعد بن ظفر، شیوم شرما، شریاس مووا اور یوراج سمرا شامل ہیں۔