نئی دہلی: (دنیا نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کو بھارتی ویزوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، یو اے ای، عمان، اٹلی، کینیڈا اور امریکا کی ٹیموں میں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈر یا پاکستان بیک گراؤنڈ والے کرکٹرز شامل ہیں۔
پانچوں بورڈز نے آئی سی سی سے رابطہ کر لیا، بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو واضح جواب نہ دیا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں ہونا ہے۔



