آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ : نمیبیا کا 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

Published On 03 January,2026 09:04 pm

ونڈ ہوک :(دنیان یوز) نمیبیا کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

اس ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر گرہارڈ ایراسمس کریں گے جو نمیبیا کی طرف سے مسلسل چوتھی بار ٹی20 ورلڈ کپ میں کپتانی کریں گے۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نمیبیا کا زیادہ تر سکواڈ گزشتہ 2024 ورلڈ کپ سے تبدیل نہیں کیا گیا ، گزشتہ 2024 کے سکواڈ میں سے 9 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ نئے شامل کئے گئے کھلاڑیوں میں نکول لوفٹی ایتن، لورین سٹینکامپ، جے سی بالٹ، ڈبلیو پی مائی برگ اور میکس ہائنگو شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نمیبیا گروپ اے میں شامل ہے جہاں اس کا مقابلہ نیدرلینڈز، بھارت، امریکا اور پاکستان سے ہوگا، ٹیم اپنا پہلا میچ 10 فروری کو دہلی میں نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔

یاد رہے نمیبیا کے مکمل سکواڈ میں کپتان گرہارڈ ایراسمس، زین گرین، برنارڈ سکولٹز، روبن ٹرمپلمین، جے جے سمت، ینگ فرائلنک، لورین سٹینکامپ، ملان کروگر، نکول لوفٹی ایتن، جیک بریسّل، بین شِکنگو، جے سی بالٹ، ڈلین لیچر، ڈبلیو پی مائی برگ اور میکس ہائنگو شامل ہیں۔