خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان نے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ رواں سال صدقہ فطر و فدیہ صوم کم ازکم 300 روپے فی کس ہے۔
جو کے حساب سے 1100، کھجور 1600 روپے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کرنا ہوگا، کشمش 3800 روپے، منقیٰ کے حساب سے 5400 روپے ادا کرنا ہوں گے، جبکہ سرکاری آٹا کے حساب سے 200 روپے صدقہ و فدیہ صوم ادا کیا جائے۔
اس کے علاوہ گندم کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 9 ہزار روپے، جو کے حساب سے 33 ہزار روپے، کھجور کے حساب سے فدیہ 48 ہزار روپے، کشمش کے حساب سے 114000 روپے جبکہ منقی کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 162000 روپے ادا کرنا ہوگا، جبکہ سرکاری آٹا کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 6000 روپے بنتا ہے۔
چیئرمین نظریاتی کونسل راغب حسین نعیمی کا کہنا ہے کہ صدقہ فطر ہر مرد، عورت، چھوٹے اور بڑے مسلمان پر فرض ہے، جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یا 60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے۔