کھیل
خلاصہ
- لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کی فرنچائز ملتانز کی نیلامی کے باضابطہ اعلان کے بعد سابق مالک علی ترین نے منفرد ردعمل دیا۔
پاکستان سپر لیگ 11 میں کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ملتان سلطانز کے معاملات پہلے خود چلانے کا اعلان کیا اور اب پی سی بی نے پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کی نیلامی کا بھی باضابطہ اعلان کردیا۔
اس سلسلے میں باقاعدہ اشتہار بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت ملتان سلطانز خریدنے کے خواہشمند 30 جنوری تک بڈز جمع کراسکتے پیں۔
ملتان سلطانز کی نیلامی کے لیے باقاعدہ اشتہار جاری کرنے کے بعد ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے منفرد انداز میں ردعمل دیتے ہوئے تصویر شیئر کی۔