ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 10 فیصد اضافہ

ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 10 فیصد اضافہ

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری حالیہ کشیدگی کا اثر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں پر بھی پڑا ہے جس سے فی بیرل تیل کی قیمت 80 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کا اندازہ ہے کہ بحران جاری رہا تو تیل کی عالمی قیمت 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے، اس سال تیل کی عالمی قیمت پہلے ہی بڑھتے ہوئے 73 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی تھی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بھی بڑھ کر 5 ہزار 372 ڈالر فی اونس ہوگئیں، اس کے علاوہ جاپان اور کوریا کی سٹاکس مارکیٹ میں 2 فیصد مندی دیکھنے میں آ رہی ہے، خلجی ممالک کی مارکیٹس بھی گراوٹ کا شکار ہیں۔