رحیم یار خان: (دنیا نیوز)رحیم یار خان میں عوام ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹرین پشاور سے کراچی جا رہی تھی کہ خان پور سٹی پھاٹک پر حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے کا شکار بوگیوں کو ٹرین سے الگ کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے حکام کے مطابق ڈاؤن ٹریک ٹرینوں کی آمدورفت کیلئے معطل ہوگئی تاہم 5 گھنٹوں کے بعد ریلوے ٹریک کو بحال کر کے عوام ایکسپریس کو کراچی کیلئے روانہ کر دیا گیا۔