لاہور: (دنیا نیوز) عوام ایکسپریس حادثہ کے بعد وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کراچی کا دورہ منسوخ کرتے ہوئے لاہور روانہ ہوگئے۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، وزیر ریلوے کل لودھراں میں جائے حادثہ کا دورہ بھی کریں گے۔
وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ کسی طور پر بھی کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے، حادثہ کے ذمہ داران کیخلاف صرف تادیبی کارروائی نہیں ہوگی بلکہ سخت ایکشن ہوگا۔
واضح رہے کہ پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس لودھراں ریلوے سٹیشن کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق ہوگیا جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔