یوم آزادی پر پاکستان ریلویز کا بڑا کارنامہ، 14 اگست پر 14 مال بردار گاڑیاں چلا دیں

Published On 14 August,2025 11:15 pm

کراچی: (دنیا نیوز) 78ویں یوم آزادی پر محکمہ ریلویز کا بڑا کارنامہ، 14 اگست کو 14 مال بردار گاڑیاں چلا دیں۔

ترجمان محمود الرحمان لاکھو کے مطابق ریلویزکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک دن میں 14 فریٹ ٹرینیں روانہ کی گئیں، عام دنوں میں یومیہ 8 سے 10 فریٹ ٹرینیں روانہ کی جاتی ہیں۔

محمود الرحمان لاکھو نے کہا کہ یہ اقدام بہترحکمتِ عملی اور قومی معیشت میں بہتری کی عکاسی ہے، ریلویز فریٹ سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخی اقدام میں نئے انجنوں کی شمولیت، بہتر ٹریکس کی تعمیر اصلاحی اقدامات میں شامل ہیں۔

محمود الرحمان لاکھو نے کہا کہ ڈیجیٹل لاجسٹکس کا نفاذ اور نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ریلویز نے گزشتہ مالی سال میں فریٹ ٹرینوں سے 31 ارب روپے کی آمدنی حاصل کی۔