کراچی :(دنیا نیوز) کراچی سے براستہ لاہور آنے والی مال گاڑی حادثے کا شکار ہو نے سے اپ ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق شہر قائد سے157کلومیٹرکےفاصلے پرمیٹنگ اوربولاری کےدرمیان مال گاڑی کی 6بوگیاں پٹری سےاترگئیں، حادثےمیں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈاؤن لائن کلیئرہےجس سے ٹریک متاثرنہیں ہوا جب کہ 149اپ مہران ایکسپریس کومیٹنگ پر اور17اپ کو جھمپیر پر روک لیا گیا۔
دوسری جانب کوٹری سےریلیف ٹرین جائےحادثہ کی طرف روانہ کردی گئی، حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجوہات کاتعین تحقیقاتی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔