ریلوے ٹریک عبور کرتے ٹرین کی زد میں آکر بہن بھائی جاں بحق

Published On 17 August,2025 06:54 pm

خیرپور: (دنیا نیوز) سیٹھارجہ کے مقام پر ٹرین کی زد میں آکر بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔

حادثہ ریلوے ٹریک سے کراس کرتے ہوئے پیش آیا اور ہزارہ ایکسپریس کی ٹکر سے 10 سالہ فاطمہ اور 13 سالہ محمد حسن ملک جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: لودھراں: عوام ایکسپریس کو حادثہ، ایک مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

خیرپور پولیس کے مطابق ٹرین حادثہ میں جاں بحق دونوں بچوں کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔