دادو: (دنیا نیوز) کچے کے علاقے دودو کلہوڑو میں تین بہنیں سیلاب کے پانی میں ڈوب گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق 15سالہ عمان ، 13سالہ زبیرا، 12سالہ حمیرا دریائے سندھ کے سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوئیں، پہلے 12 سالہ بچی ڈوبی، بہنوں نے بچانے کی کوشش میں جان گنوائی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ تینوں بہنوں کی لاشوں کو پانی سے نکال کر ورثاکے حوالے کر دیا گیا۔