اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل معین وٹو نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سیلابی خطرہ ختم اور حالات بہتر ہو رہے ہیں۔
ایک بیان میں وفاقی وزیر معین وٹو کا کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں بحالی کے کاموں پر مشترکہ اقدامات کر رہی ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی اولین ترجیح ہے، زرعی اراضی اور فصلوں کے نقصانات کی تلافی کے اقدامات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بحالی کے عمل میں شفافیت اور تیز رفتاری یقینی بنائی جائے گی، مقامی انتظامیہ اور حکومت مل کر متاثرہ علاقوں میں سہولیات بحال کریں گی، مستقبل میں نقصانات کم کرنے کیلئے مؤثر فلڈ مینجمنٹ سسٹم پر کام جاری ہے۔