پی ڈی ایم اے ملتان کے ڈسٹرکٹ منیجر عبدالرحمان دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

Published On 22 September,2025 06:13 pm

ملتان: (دنیا نیوز) پی ڈی ایم اے ملتان کے ڈسٹرکٹ منیجر عبدالرحمان دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے۔

کمشنر عامر کریم خاں اور ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے نماز جنازہ میں شرکت کی، کمشنر عامر کریم خاں نے مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور درجات بلندی کیلئے دعا کی۔

کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ مرحوم نے بطور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر سیلاب کے دوران بہترین خدمات انجام دیں۔

ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے بھی عبدالرحمان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور درجات بلندی کیلئے خصوصی دعا کی۔

کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے مرحوم کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اظہار افسوس کیا، کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب مرحوم کے خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ مرحوم نے جانفشانی سے فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے مثال قائم کی۔