قصور کا دولہا کشتی پر بارات لے کر حجرہ شاہ مقیم پہنچ گیا

Published On 22 September,2025 12:12 pm

قصور: (دنیا نیوز) سیلاب بھی دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا اور دولہا کشتی پر اپنی دلہنیا لینے پہنچ گیا۔

پنجاب کے شہر قصور کے علاقے گنجہ کلاں کے رہائشی ماجد ڈوگر بارات کے ساتھ دلہن کے گاؤں حجرہ شاہ مقیم روانہ ہوئے مگر سیلابی پانی راستے میں آگیا۔

سیلابی پانی کے باعث راستہ نہ ملا تو دولہا اور باراتیوں نے ریسکیو 1122 بوٹ کا سہارا لیا اور دلہن کے گھر جاپہچنے جہاں شادی کی تقریب ہوئی۔

کشتی میں بارات لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر شہریوں کی بڑی تعداد ریسکیو 1122 کو سراہ رہی ہے۔