سکھیکی میں اکیڈمی کی چھت گر گئی، 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

Published On 20 September,2025 03:35 pm

سکھیکی: (دنیا نیوز) سکھیکی میں اکیڈمی کی چھت گر گئی جس سے 5 طلبا سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق بچے اکیڈمی میں تعلیم حاصل کررہے تھے کہ چھت گر گئی۔

بتایا گیا ہے کہ ملبے تلے متعدد اس وقت بھی متعدد بچے دبے ہونے کی اطلاع ہے جن کو نکالنے کے لیےامدادی ٹیمیں مسلسل کام کررہی ہیں۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ افسوس ناک واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔