راشن لیتے ہوئے افسوسناک حادثہ، 4 افراد سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق

Published On 19 September,2025 10:04 pm

علی پور: (دنیا نیوز) راشن لیتے ہوئے افسوسناک حادثہ پیش آگیا، 4 افراد سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو عملہ کے مطابق 4 افراد راشن لے کر واپس گھر جاتے ہوئے سیلابی پانی میں ڈوب کر دم توڑ گئے، بستی کارچ اور دیگر علاقوں میں پیش آئے الگ الگ حادثات میں چار اموات ہوئیں۔

تین ماموں بھانجا ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے ڈوبے، جن کی شناخت نادر، رستم، حافظ بابر کے نام سے ہوئی، 15 سالہ کاشف گبول کھانا لے جاتے ہوئے سیلابی پانی میں بہہ کر جاں بحق ہوا۔

ریسکیو ٹیموں نے آپریشن کے بعد تمام لاشیں برآمد کر لیں۔