جلالپور: (دنیا نیوز) جلال پور پیر والا میں دریائے ستلج کی تباہ کاریاں،سیلابی ریلا موٹر وے انٹرچینج سے سوئی والا تک پھیل گیا۔
سیلابی ریلا پھیلنے کے باعث ایم 5 ملتان انٹر چینج سے جھانگڑہ انٹر چینج تک تاحال بند رہی، موٹر وے ایم 5 کو مزید نقصان پہنچانے والے دریائے ستلج کے سیلابی ریلے کو دریائے چناب میں ڈالنے کی تجویز زیر غور آگئی۔
جلال پور شہر کے مشرقی طرف موجود دریائے ستلج کے سیلابی ریلے سے شہر کے حفاظتی بند کو بھی نقصان کا خدشہ پیدا ہوگیا، جلال پور شہر کو بچانے کیلئے موٹروے انٹر چینج کے قریب ڈالے گئے شگاف کا پانی لودھراں کے 4 موضع جات میں داخل ہوگیا۔
جلالپور انٹرچینج اور اڈا چوکراں تک 12 کلومیٹر سڑک زیرآب آگئی، لودھراں اور جلالپور کا زمینی راستہ منقطع ہوگیا۔



