پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کی صورتحال نارمل ہو چکی ہے: پی ڈی ایم اے

Published On 20 September,2025 12:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہو چکا ہے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 4 ہزار کیوسک ہے، سلیمانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 81 ہزار کیوسک ہے۔

دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 42 ہزار کیوسک ہے، خانکی ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا بہاؤ 44 ہزار کیوسک ہے، قادر اباد کے مقام پر پانی کا بہاؤ 37 ہزار کیوسک ہے، ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 41 ہزار کیوسک ہے۔

پنجند کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 33 ہزار کیوسک ہے۔

دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 8 ہزار کیوسک ہے، شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 9 ہزار کیوسک ہے، بلوکی ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا بہاؤ 31 ہزار کیوسک ہے، ہیڈ سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 29 ہزار کیوسک ہے۔