موٹروے ایم 5 جلال پور پیر والا کے قریب سیلابی پانی کی وجہ سے بند

Published On 23 September,2025 10:23 pm

ملتان: (دنیا نیوز) موٹروے ایم 5 جلال پور پیر والا کے قریب سیلابی پانی کی وجہ سے بند ہے، موٹروے پولیس نے ٹریفک کے لیے ڈائیورشن پلان جاری کر دیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ متبادل راستوں سے ٹریفک کو محفوظ طریقے سے گزارا جا رہا ہے، ملتان سے سکھر جانے والی ٹریفک شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ پر منتقل کی گئی ہے۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان نے کہا کہ اوچ شریف انٹرچینج سے دوبارہ موٹروے ایم 5 جوائن کیا جا سکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق سکھر سے ملتان آنے والی ٹریفک اوچ شریف انٹرچینج سے قومی شاہراہ کے ذریعے رواں دواں ہے، شاہ شمس انٹرچینج سے ایم 4 کو بھی جوائن کیا جا سکتا ہے۔

موٹروے پولیس کے افسران اور روڈ یوزرز کی رہنمائی کے لیے موقع پر موجود ہیں۔